جعلی ای فارم کے ذریعے مختلف اشیابرآمد کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم بری

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) کسٹم راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج ارشدحسین بھٹہ نے جعلی ای فارم کے ذریعے مختلف اشیابرآمد کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا رفاقت علی صدیقی کے خلاف کسٹم حکام نے 2015 ء میں دو الگ الگ مقدمات درج کئے تھے جس میں الزام تھا کہ ملزم نے جعلی ای فارم پر مختلف اقسام کی اشیا برآمد کیں ملزم کی جانب سے صادق نواز خٹک ایڈووکیٹ ،ارم امین چوہدری اور عالیہ طارق ملک ایڈووکیٹ نے حتمی دلائل کے دوران عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مجاز اتھارٹی نے بغیر کسی ثبوت کے مقدمہ درج کیا اس واقعہ میں نامزد ملز م کاروباری شخصیت ہیں ملزم کے خلاف کوئی معقول شہادت پیش نہیں ہو سکی اور یہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے عدالت نے وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو باعزت بری کر دیا

ای پیپر دی نیشن