جذبے اور لگن سے مقابلے کی دوڑمیں شامل رہنا کامیابی کی ضمانت ہے، پر وفیسر تسنیم شیر محمد

Feb 16, 2019

اسلام آباد (نامہ نگار ) اسلام آ با د ماڈل کالج بر ائے طالبات آئی ایٹ فور میں سٹو ڈنٹس ویک کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہو جس میں ثقافتی شو اور فوگی نائٹس کے عنوان سے ڈریس شو پیش کیا گیا منصفین میں بشریٰ اعوان اور قراۃ العین خان شامل تھیں اس مقابلے میں پانچ کالجز کی دس طالبات نے شرکت کی اول انعام غزل اور سارہ ،دوئم لائبہ رانا علیشاہ اور ہادیہ جبکہ زونیرہ احمد سوئم قرار پائیں،پر نسپل کالج پر وفیسر تسنیم شیر محمد نے انعامات اور سر ٹیفیکٹ تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں وائس پر نسپل زہر ہ ذکاء ثمینہ رزید میڈم حمیرا ثمر ین اسلم ثمینہ طاہر ہ میڈم ور دا ظل ہما ء طالبات کونسل کی صدر ماہ نور چیمہ انکی ٹیم اور تمام سٹاف کو کامیاب سٹو ڈنٹس ویک کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ طالبات نے ان تقریبات میں نہایت ڈسپلن کا مظاہر ہ کیا اور تمام مقابلوں میں ان کی کار کر دگی بھی اطمینان بخش رہی انہوں نے طالبات کو تلقین کی کہ پوزیشن حاصل کرنا مقصد نہیں ہوا کرتا در حقیقت جذبے لگن اور مقابلے کی دوڑمیں شامل رہنا اور صبر وہمت کا دامن تھامے رکھناکامیابی کی ضمانت ہوتی ہے اختتام پر پر نسپل کالج نے مہمانوں کو پھول تحائف پیش کیے اور سٹاف کے ہمراہ گر وپ فوٹو بنوائیں

مزیدخبریں