اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی جیل میں منسوب گفتگو کی تردید کر دی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا میں شائع ہونے والی خبر قطعی بے بنیاد اور قیاس آرائی ہے۔ نواز شریف سے منسوب کرکے بلا تصدیق اور بغیر کسی مستند حوالے کے بیان شائع اور نشرکرنا نامناسب ہے، ان سے متعلق اس نوعیت کے بیانات بغیر تصدیق نہ چلائے جائیں۔
مریم اورنگزیب