سعودی عرب کے 2 نئے شہروں کیلئے افرادی قوت فراہم کرینگے: فواد چودھری

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے ملک میں گزشتہ 10 سال سے زیادہ سرمایہ کاری ہوگی جبکہ ہم سعودی عرب کے 2 نئے شہروں کے لیے افرادی قوت فراہم کریں گے۔ سعودی اخبار 'عرب نیوز' کے اسلام آباد بیورو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی ولی عہد کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر فضائی سلامی دی جائے گی۔ سعودی ولی عہد کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور وزیراعظم خود استقبال کے لیے ایئرپورٹ جائیں گے جبکہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا اعلی ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس کے سربراہ وزیراعظم عمران خان اور محمد بن سلمان ہوں گے، جتنے بھی معاہدے ہوں گے اس کی نگرانی کونسل خود کرے گی جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے جوائنٹ ورکنگ گروپ مل کر کام کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے دورے سے دو ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملے گی، پورا اسلام آباد نہیں صرف ریڈ زون کو بند کیا جائے گا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں، اپوزیشن کے کسی رہنما کو سعودی ولی عہد کی آمد پر دعوت نہ دینے کے سوال پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 'اپوزیشن کے ساتھ تعلقات اتنے اچھے نہیں جتنا وہ ظاہر کرتے ہیں۔علاوہ ازیں فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر حکومت کے 'کریک ڈاون' کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کے معاملے میں پاکستان مغرب سے کہیں آگے ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے ساتھ خصوصی فیس بک لائیو انٹرویو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مغرب میں یہ تاثر ہے کہ شاید پاکستان میں صحافت یا آزادی اظہار پر قدغن ہے حالانکہ اس معاملے میں ان کے بقول پاکستان بہت سے مغربی معاشروں سے زیادہ آزاد ہے۔ وزیرِ اطلاعات و نشریات نے اس تاثر کی نفی کی کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر تازہ 'کریک ڈاون' کا مقصد ریاست کی جانب سے روایتی اور غیر روایتی میڈیا پر پاپندیاں سخت کرنے کی کوشش ہے۔کارروائی صرف ان لوگوں کے خلاف ہو گی جو سوشل میڈیا پر نفرت یا انتہا پسندی پھیلا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے 'وکی لیکس' کے بانی جولین اسانج کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ایک امریکی شہری لندن کے مختلف سفارت خانوں کے چکر لگا رہا ہے۔ اسی طرح ان کے بقول پاکستان کو بھی اپنی سکیورٹی اور سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے اور اس معاملے پر امریکہ اور پاکستان زیادہ مختلف نہیں۔
فواد چودھری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...