سری نگر (کے پی آئی+ صباح نیوز) پلواما حملے کا بہانہ بنا کر بھارتی انتہا پسند ہندو آپے سے باہر ہو گئے۔ بھارتی انتہا پسند گجر نگر میں مسلمانوں کی گاڑیاں جلانے لگے۔ پورے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔ بھارتی ا نتہا پسندوں نے 80 گاڑیاں تباہ کر دیں جبکہ 8 کو نذر آتش کر دیا۔ بھارتی انتہا پسندوں کو کرفیو کی بھی پروا نہ ہی سکیورٹی فورسز کرفیو کے باوجود انہیں جلا¶ گھیرا¶ سے روک رہی ہیں۔ ہندو انتہا پسندوں کے جلا¶ گھیرا¶ سے 2 مسلمان شہید ہو گئے ہیں۔ متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ 18سالہ مجاہد عادل کا فدائی حملہ بھارتی و عالمی برادری کے لئے چشم کشا ہے۔ بھارتی حکومت کشمیر دشمن پالیسی اور عالمی اداروں کی بے رحم اور مجرمانہ خاموشی ہر کشمیری کو فدائی بننے پر مجبور کرے گی، پاکستان پر الزام لگا کر بھارت اپنے جرائم پردہ ڈال سکتا ہے اور نہ ہی اب زیادہ دیر تک زر خرید میڈیا کے ذریعے سے دنیا کی نظروں میں دھول جھونک سکتا ہے۔ کشمیری اپنی جدوجہد خود کررہے ہیں اور عادل شہید اس کی زندہ مثال ہے ، نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اور معصوم مجاہد عادل کی جاں نثاری کو دہشت گردی قرار دینا حد درجہ شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ پاکستانی ارباب اختیار کو چاہیے کہ روایتی سست روی چھوڑ کر بھرپور اور جارحانہ سفارتی مہم جوئی کے ذریعے خوابیدہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور نہتے کشمیریوں کی فیصلہ کن مدد کرنے کے اقدامات کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور شہداءکا مقدس خون ضرور رنگ لائے گا۔
2شہید /صلاح الدین