لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے آفیسر بلال صدیق کمیانہ کو سیکرٹری واپڈا تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں بلال صدیق کمیانہ کو 3برسوں کے لئے پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی( واپڈا) میں سیکرٹری واپڈا تعینات کیا ہے۔