ماڈل روما مائیکل سلور سکرین پر جلوہ گر ہونگی

Feb 16, 2019

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ماڈل روما مائیکل سلور سکرین پر جلوہ گر ہونگی ۔انہیں ہدایتکار ندیم چیمہ نے اپنی زیر تکمیل فلم دہلی گیٹ کے مرکزی کردار میںکاسٹ کیا ہے ۔وہ آئندہ سپیل میں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔واضح رہے کہ روما مائیکل کا شمار ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے جو کافی عرصے سے فیشن انڈسٹری میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔وہ پہلی بار اداکاری کے جوہر دکھائیں گی ۔بتایاگیا ہے کہ انہیں اس سے قبل بھی مختلف فلموں میں پیشکش ہوئی تاہم معذرت کرلی تھی ۔

مزیدخبریں