اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور چئیرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ واقعہ کر کے پاکستان پر الزام لگا دو ،انڈین لوگوں سے کوئی دشمنی نہیں،جاسوس کلبھوشن یادیوپاکستان میں پکڑاگیا،کشمیرمیںبھارتی فوج ظلم ڈھارہی ہے، بھارتی سازشوں سے ہمیں الرٹ رہناہوگا،مقبوضہ کشمیرواقعہ مودی کی الیکشن جیتنے کی چال ہے، بھارت پاکستان کوعالمی سطح پرتنہاکرنےکی کوشش کررہاہے، مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیرکے حالات خراب ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت 18فروری کو ہے ،کلبھوشن رنگے ہاتھوں پکڑا گیا لیکن دنیا بچانے کے چکر میں ہے پاکستان کچ میر میں واقعے کی مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت میں جو واقعہ ہوتا ہے الزام پاکستان پر لگایا جاتا ہے، انڈین میڈیا کہہ رہا ہے مودی نے5پوائنٹ بنائے، سرحد پر حالات خراب کیے جائیں، ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے کوئی اقدام کیا جائے گا، ایف اے ٹی ایف کو لکھا مودی دہشت گردوں کا پروٹیکٹر ہے، مودی منی لانڈرنگ کا پروٹیکٹر ہے اگر ایف اے ٹی ایف نے بلایا تو ثبوت دوں گا ۔ انہوں نے کہا بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، کہیں ایسا نہ ہو تحقیقات کے بعد دوبارہ بھارت ہی ملوث نہ نکلے، سمجھوتہ ایکسپریس میں بھی بھارت خود ملوث نکلا ،میں ڈی آئی جی کرکرے اور اس کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے حقائق سامنے لائے جب الیکشن سر پر ہیں اور یادیو کا ٹرائل ہو رہا ہے تو مودی نے نئی سکیم بنائی ہے۔ انہوں نے کہا ایل او سی کی 5 لیئر ہیں انڈیا آنے والے الیکشن میں مودی کی مدد کیلئے ماحول بنا رہا ہے، مودی آر ایس ایس کے ہاتھ میں انڈیا لانا چاہتا ہے کانوائے خفیہ ہوتا ہے تو ایک عام آدمی کو کیسے پتہ چلا آ پ اس شخص کو روک کیوں نہیں سکے کیا اس میں بھارتی فوجی تو ملوث نہیں۔ انہوں نے کہا کوئی ایسا موقع بتائیں جس میں پاکستان کے خلاف کام نہ کیا ہو،2015میں مودی نے کہا کہ ہم نے مشرقی پاکستان کا بنگلہ دیش بنایا،کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کا ہے جب کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو بدلہ لیتا ہے آ نے والے وقت میں الرٹ ہونا ہو گا ،انہوں نے کہا انڈیا والے اس طرح کے کام کرتے رہیں گے کیا اسے پتہ تھا کہ کانوائے کب چلے گا پوری پبلک کی آواز ہے، کشمیریوں کی نسل کشی بند کریں ، پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے یہ سارا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا تفتیش ہونے دیں ، ہم سے مدد کی ضرورت ہے تو دیں گے را نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ واقعہ کر کے پاکستان پر الزام لگا دوانڈین لوگوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے، بھارت نے کشمیریوں پر ظلم وتشدد کی انتہا کررکھی ہے۔
رحمان ملک
پلوامہ واقعہ مودی کی چال ہمدردیاں بٹور کر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں: رحمن ملک
Feb 16, 2019