لاہور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے محکمہ کا قبلہ درست سمت لے جانے اور افسران و ملازمین کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے صوبہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر وسر پرائز وزٹ کا شیڈول مرتب کیا ہے ۔ جس میںصوبہ بھر کے تمام مزارات کی سکیورٹی،صفائی،لنگر اور دیگر معاملات بارے جائزہ لیں گے۔اس سلسلہ میں انہوں نے ان اچانک دوروں کا آغاز جنوبی پنجاب سے شروع کر دیا ہے۔ سب سے پہلے وہ رحیم یار خان ا ور راجن پور پہنچے ہیں ۔ انہوں ان علاقوں میں موجود اولیائے کرام کے مختلف درباروں کا دورہ کرتے ہوئے ہر قسم کے حالات کا جائزہ لیا۔ان درباروں کی انتظامیہ وزیر اوقاف کی اچانک آمد پر بو کھلاہٹ کا شکار ہوئی ۔ انہوں نے تمام ملازمین کی حاضری بھی چیک کی۔غیر حاضر افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔