لاہور(نیوزرپورٹر )مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے نے کہا ہے کہ ابھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ہی نہیں بلکہ آنے والے ہفتے میں پنجاب کے وزیر اطلاعات کو اور اس کے جعلی حکمرانوں کو ایک اور کڑوی گولی نگلنا پڑے گی اور یہ گو لی ان کی سیاسی موت ثابت ہوگی۔ چوری کے مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والے جعلی حکمرانوں کی غیرت وحمیت ہی ختم ہو چکی ہے، ان کی نہ کسی نے اخلاقی تربیت کی ہے اور نہ ہی یہ سیاسی تربیت حاصل کرسکے ہیں،حالت ان کرائے کے وزیروں کی یہ ہے کہ ن لیگ کے جن سیاسی قائدین کے خلاف یہ لوگ صبح شام الزام تراشی کرتے ہیں ان کا نام لئے بغیران کی خبر شائع نہیں ہوتی،حکمرانوں کو شریف خاندان کا شکرگزار ہونا چاہیے کی ان کی سیاست نواز شریف اور شہباز شریف کی وجہ سے چمکتی ہے۔یہ لوگ آج لیگی قائدین کا نام لینا چھوڑ دیں توان کا کوئی پرسان حال نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ارکان اسمبلی علی پرویز ملک،غزالی سلیم بٹ، سید توصیف شاہ،رانا احسن شرافت چوہدری عبدالمجید چن نمبردار اور جاوید اقبال سمیت دیگربھی موجود تھے۔ حکومتی وزراء کی بد زبانی اور بد کلامی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،ن لیگ ان کی اس بد زبانی اور بد کلامی کی شدید مذمت کرتی ہے۔
جعلی حکمرانوں کو آئندہ ہفتے ایک اورکڑوی گولی نگلنا ہوگی:پرویزملک‘عمران نذیر
Feb 16, 2019