رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما ء رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ شہباز شریف کو ضمانت پر رہائی ان کی بے گناہی کا ثبوت نہیں ،پاکستان پر اٹھنے والی انگلیاں جھک چکی ہیں، دنیا کامیاب حکمرانی کی تعریف کر رہی ہے، سی پیک سے سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں گے، صوبے میں ٹیکنیکل تعلیم کو عام کریں گے، فنی تعلیم کو جدید خطوط پر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معزز مہمان ولی عہد کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا ،پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گا ،عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منزل حاصل کریگا۔
شہباز شریف کی رہائی بیگناہی کا ثبوت نہیں:رانا نثارراٹھ
Feb 16, 2019