قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے صدر بھی اپنے بڑے بھائی اور (ن) لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی عیادت کے لئے جناح ہسپتال پہنچے،لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے اور نعرے بازی کی جس کا انہوں نے ہاتھ ہلاکر جواب دیا ۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے نواز شریف کی صحت کے حوالہ سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو بروقت علاج فراہم نہ کرنا ظلم ہے ۔ جناح ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد کی عیادت کے لئے آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انشا اللہ حالات جلد بہتر ہو جائیں گے ، وہ دیکھ رہی ہیں کہ ملکی حالات بھی جلد اچھے ہوں گے،نوازشریف ثابت قدم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تھی کہ نواز شریف کو کارڈیک ہسپتال منتقل کیا جائے، نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لانا چاہیے تھا لیکن انہیں جناح ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔
لاہور :شہباز شریف اورمریم نواز کی جناح اسپتال میں نواز شریف سے ملاقات
Feb 16, 2019 | 14:27