سعودی ولی عہد کی سیکورٹی کے پیش نظر ہنگامی طورپرقومی اسمبلی کا اجلاس دوروزکے لئے موخر

 سعودی ولی عہد کی سیکورٹی کے پیش نظر ہنگامی طورپرقومی اسمبلی کا اجلاس دوروزکے لئے موخرکردیا گیا، سپیکر کی سفارش پر ایوان صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس موخرکرنے کی منظوری دے دی ہے، ریڈ زون سیل ہوگا، پارلیمینٹ سمیت تمام اداروں میں  پیر  کو تعطیل ہوگی۔شیڈول میں رد وبدل کے اب بدھ کوقومی اسمبلی کا 8واں سیشن شروع ہوگا۔ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی سیشن کا ایجنڈا طے کرے گی ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہو گا ۔ اہم امور زیر بحث آئیں گے ۔ اپوزیشن گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اٹھائے گی ۔ اجلاس بدھ کی شام چار بجے طلب کیا گیا ۔مالیاتی ترمیمی بل 2019 ء کے بارے میں سینیٹ کی سفارشات بحث کے لیے پیش کی جائیں گی ۔ توانائی کی صورتحال کے بارے میں بحث کی تحریک بھی ایجنڈے پر موجود ہے ۔ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر سخت سیکورٹی کے باعث کجے باعث سپیکر کی سفارش پر وزارت پارلیمانی امور نے ہنگامی طور پر ایوان صدر سے رابطہ کیا  اورقومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے لیے موخر کر دیا گیا۔ایوان زیریں کا اجلاس پیر کے بجائے بدھ کو ہوگا۔سپیکر قومی اسمبلی نے ملازمین کو بھی چھٹی دے دی ہے.

ای پیپر دی نیشن