پاکستان کی سیکرٹری خارجہ نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ملکوں کے سفیروں سے گفتگو میں انہیں بھارت کے بے بنیاد الزامات پر پاکستانی موقف سے آگاہ کردیا۔ پاکستان کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی دعوی سوشل میڈیا کے غیر مصدقہ اور متضاد مواد پر مبنی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے ٹویٹ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سفیروں کو مزیدبریفنگ میں بتایا کہ بھارت ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے۔ترجمان کے مطابق بریفنگ کا مقصد بھارت کے پلوامہ حملے کے بعد بے جا الزامات بیان کرنا تھا.
بھارتی بے بنیاد الزامات پر سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ملکوں کو پاکستانی موقف سے آگاہی
Feb 16, 2019 | 19:24