نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+انٹر نیشنل ڈیسک) بھارت میں شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ نئی دہلی کے شاہین باغ میں احتجاج کرنے والوں نے آج وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہائشگاہ کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے،انڈیا توڈے کے مطابق وزارت داخلہ ذرائع نے بتایا انہیں اس حوالے سے کسی ملاقات کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، چنائی میں مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔ دلی‘ اترپردیش‘ بہار‘ مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔ ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے۔