میونخ(این این آئی) ا مریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ گزشتہ روز ’’انٹرنیشنل سکیورٹی فورم‘‘ کے اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر سے افغان صدر نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں امن معاہدے پر گفتگو کی گئی ۔امریکی حکام کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اصولی طور پر معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس کے نتیجے میں افغانستان سے خاصی تعداد میں امریکی فوج کے انخلاء کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ مائیک پومپیو اورمارک ایسپر کی صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران افغانستان میں امریکی قیادت والی بین الاقوامی افواج کے کمانڈر جنرل سکوٹ مِلر اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد بھی شریک تھے۔امریکی حکام نے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے کہ یہ پیش رفت طالبان کے الٹی میٹم کا نتیجہ ہے۔
امریکی وزرائے خارجہ، دفاع کی افغان صدر سے ملاقات، امن معاہدے پر تبادلہ خیال
Feb 16, 2020