مشیران‘ معاونین خصوصی کو کابینہ میں بیٹھنے سے روکا جائے: سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Feb 16, 2020

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی مشیران ومعاونین خصوصی کے کابینہ میں بیٹھنے پر پابندی کیلئے درخواست دائرکردی گئی،درخواست شہری محمود اختر نقوی نے دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ صوبائی کابینہ میں بیٹھنے کا اختیار صرف عوامی نمائندوں کو حاصل ہے ،مشیران اورمعاونین خصوصی پر کابینہ اجلاس میں بیٹھنے پر پابندی لگائی جائے ،درخواست میں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری کابینہ اورآڈیٹر جنرل سندھ ،سندھ کے صوبائی مشیران و معاونین خصوصی کو فریق بنایاگیا ہے۔

مزیدخبریں