پی این ایس یرموک پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاک بحریہ میں جدید 2300 ٹن کے جہاز پی این ایس یرموک کو بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنا میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض گیلانی نئے جہاز کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چیف ا ٓف نیول سٹاف نے کہا کہ اس نئے پلیٹ فارم کی پاک بحریہ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی حربی قوت میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان اپنے بحری مفادات کا تحفظ بہتر طور پر کرسکے گا۔ وائس چیف آف نیول سٹاف نے پاک بحریہ کے لیے نئے جہاز کی تیاری میں رومانیہ کے میسرز ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ مذکورہ شپ یارڈ نے ریکارڈ ٹائم میں نیا پلیٹ فارم تیار کرکے پاک بحریہ کے حوالے کیا۔ پی این ایس یرموک الیکٹرانک وارفیئر اور انٹی شپ حربی صلاحیتوں سے لیس ہے یہ کئی قسم کے میری ٹائم آپریشنز میں حصہ لے سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن