صورتحال پر گہری نظر، بھارت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فوری ختم کرے: یورپی یونین

سر ینگر + نئی دلی(این این آئی)یورپی یونین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیاں فوری طور پر ہٹا لے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پورپی یونین اور کئی ملکوں کے سفیروں کے حالیہ دورہ مقبوضہ کشمیر کے بعد یونین کی ترجمان برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی ورجین باتوہینرکسن نے بھارتی اخبارانڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں نافذ پابندیوں کو فوری طور پر ہٹانا ناگزیر بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ابھی بھی کئی پابندیاں عائد ہیں جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر میں انٹرنیٹ پوری طرح بحال نہیں ہے اور سیاسی قیدی ابھی بھی نظر بند ہیں اور ان سبھی معاملات کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بٹو ہنر کسن نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی جموںوکشمیر کی صورتحال پر گہری نظر ہے اور علاقے میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی اور نظر بند رہنمائوں کی رہائی کیلئے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالا جائے گا۔دوسری جانب قابض انتظامیہ نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے سابق افسر شاہ فیصل پر قابا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتامیہ نے شاہ فیصل کو گزشتہ برس چودہ اگست سے نظربند کر رکھا ہے۔ ادھر پولیس نے سرینگر سے چار ن وجوانوں عرفان احمد خان‘ مدبر اعجاز‘ وحید اشرف راتھر اور غلام محی الدین ڈار کو گرفتار کر لیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے جموںوکشمیر عوامی مجلس عمل کے بزرگ رہنما اور تنظیم کے ضلع بڈگام کے صدر حکیم غلام محمدکے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حکیم غلام محمدمختصر علالت کے بعد جمعہ کے روز وفات پا گئے تھے۔ میرواعظ عمر فاروق نے جو گزشتہ برس پانچ اگست سے سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں ایک بیان میں حکیم غلام محمد کی سیاسی، سماجی اور فلاحی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور غم زدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔چیئر مین آل پارٹیزحریت کانفرنس علی گیلانی کی رہائشگاہ کے باہر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا، شہریوں مہں خوف وہراس پھیل گیا۔

ای پیپر دی نیشن