بحریہ ٹائون کاتعمیر کردہ M-9 انٹرچینج عوام کیلئے کھول دیا گیا

کراچی (پ ر) بحریہ ٹائون کراچی کی جانب سے تعمیر کردہ M-9 انٹرچینج رہائشیوں اور عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ بحریہ ٹائون M9-انٹرچینج، پاکستان کی تاریخ میں بننے والا واحد انٹرچینج ہے جسکی مکمل تعمیر اور سرمایہ کاری ایک پرائیویٹ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر نے خودکی ہے۔انٹرچینج کے کھلنے پر رہائشیوںمیں خوشی کی لہردوڑ گئی اور منصوبے کی تیزرفتار تکمیل کو بھی بہت سراہا گیا۔ 8کلومیٹر طویل اس انٹرچینج میں تین انڈرپاس، انٹرچینج سے گزرنے والاM9 کاحصہ ، متعدد سلپ روڈز ، ایکسس روڈز، سروس روڈز، کاز وے، ایک نئے پل کی تعمیر اور ایک پرانے پل کی توسیع شامل ہے۔ ساتھ ہی 35ایکڑ پر مشتمل انٹرچینج کے علاقے کوجدید باغبانی کے اصولوں کے مطابق درختوں، پودوںاور گھاس کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...