سربیا اور کوسووو کے درمیان اہم سمجھوتہ پا گیا،امریکی سفارتکار کی تصدیق

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی کوششوں کے نتیجے میں بلقان خطے کے ممالک کوسووو اور سربیا کے مابین ریل اور شاہراہوں کے رابطوں کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ اس سمجھوتے کی تصدیق امریکی سفارت کار رچرڈ گارنیل نے کی ہے۔ گارنیل کے مطابق نیا سمجھوتا گزشتہ ماہ طے پانے والے فضائی رابطے قائم کرنے کے اصولوں پر کیا گیا ہے۔ اس طرح21 برس بعد سربیا اور کوسووو کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ بحال ہو گا۔ امریکی سفیر کے مطابق ان معاہدوں سے پرسٹینا اور بلغراد کی حکومتوں نے لوگوں کی سفری سہولت جہاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہاں کاروباری تعلقات میں بھی فروغ ہو گا۔ امریکی سفارت کار نے اس سمجھوتے کا اعلان میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کیا۔

ای پیپر دی نیشن