پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے انٹرا پارٹی الیکشن میں تبدیلی پینل بلامقابلہ جیت گئی۔ پی ٹی آئی الیکشن کمشن برائے اوورسیز چیپٹرز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ملک عابدحسین تحریک انصاف فرانس چیپٹر کے صدر، شیخ نعمت اللہ سینئر نائب صدر، چوہدری محمد اعجازجٹ جنرل سیکرٹری اور ماجد علی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ فرانس اور یورپ بھر سے تحریک انصاف ممبران نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔