صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک)خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے متحارب فریق حوثی ملیشیا نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے ایک فضائی حملے میں کم از کم تیس عام شہری مارے گئے ہیں۔ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب میں یہ حملہ الجوف کے صوبے میں کیا گیا۔ ہلاک شدگان میں خواتین اور کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ جمعہ چودہ فروری کو حوثی باغیوں نے عسکری اتحاد کا ایک جنگی طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ باغیوں کے مطابق عسکری اتحاد کا حملہ طیارہ مار گرانے کے جواب میں کیا گیا تھا۔