اختلاف رائے کو کچلنے کیلئے ریاستی مشینری کے استعمال کا کوئی جواز نہیں،بھارتی جج

Feb 16, 2020

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ کے جج جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کرنے والے کو ملک دشمن یا جمہوریت دشمن کہنا دراصل جمہوریت پر ایک کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔ ایک لیکچر کے دوران سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ جمہوری حکومت اختلاف کو ڈائیلاگ سمجھ کر اسے برداشت کرتی ہے۔ قانون کی بالا دستی پر یقین رکھنے والی حکومت اختلاف رائے رکھنے والے شہری کو ’’ملک دشمن‘‘ قرار نہیں دیتی۔ بھارتی سپریم کورٹ کے جج نے اپنے لیکچر میں کہا کہ اختلاف رائے کو کچلنے کے لیے ریاستی مشینری کے استعمال کا کوئی جواز نہیں ہے۔ شہری قانون کی حدود میں رہ کر حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہیں یہ ان کا جمہوری حق ہے اسے ریاستی جبر سے کھیلا نہیں جاسکتا۔

مزیدخبریں