عرب اتحاد کا لڑاکا جیٹ یمن کی گورنری الجوف میں گر کر تباہ

یمن میں قانونی حکومت کی حمایت میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف جنگ آزما عرب اتحاد کا ایک لڑاکا جیٹ الجوف میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) نے ہفتے کے روز عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے اس لڑاکا طیارے کے تباہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ے کہ یہ طیارہ سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کا تھا اور یہ جمعہ کی صبح الجوف گورنری میں یمنی حکومت کی فورسز کے نزدیک ایک مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔انھوں نے اس واقعے کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن