اﷲ کے دوست بن جاؤ وہ تمہیں اکیلا نہیں چھوڑے گا: مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد

Feb 16, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدی لاہور کے صدر اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیروں کے آگے جھکنے اور انکے ایجنڈے کی تکمیل کرنے کی بجائے صرف اور صرف اﷲ کریم کے دوست بن جاؤ وہ تمہیں اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ صرف اسی سے مدد کی تمنا کرو کیونکہ وہی ہمارا خالق و مالک ہے اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ گوروں نے ہمیں کس مقصد کے لئے آزاد کیا۔ تاکہ خطے کے لوگ آپس میں دست و گریبان رہتے ہوئے کمزور ہو جائیں۔ اب ہم نے سوچنا ہے کہ ہمارا مفاد کس میں ہے۔ ہمارا مفاد صرف قرآن و سنت کی اتباع میں ہے جو ہمیں اتحاد یکجہتی یگانگت کا درس دیتا ہے۔

مزیدخبریں