لندن فیشن ویک میں کورونا وائرس کی بازگشت,فیشن منچلوں کی ڈیزائنرز ماسک پہن کر شرکت

لندن فیشن ویک میں کورونا وائرس کی بازگشت، فیشن منچلوں نے ڈیزائنرز ماسک پہن کر شرکت کی۔

لندن فیشن ویک اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ شروع ہونے کو ہے تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر فیشن کے مداح ڈیزائنرز ماسک پہن کر ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جلد ہی فیشن ویک میں ماسک بھی ایک ایکسیسری کا روپ لے لیں گے۔

برٹش فیشن کونسل کی سربراہ کا کہنا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چینی ڈیزائنرز بھی ایونٹ میں شریک ہیں اور اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن