'الکنار' اہالیان احساء کا موسم سرما کا مرغوب پھل

Feb 16, 2020 | 12:49

ویب ڈیسک

موسم سرما کے عروج پر پہنچتے ہی مشرقی سعودی عرب کے علاقے الاحساء کے بازاروں میں ایک پھل ہر خاص وعام کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ مقامی سطح ‌پر اس پھل کو دیگر ناموں کے ساتھ ساتھ مشہور نام 'الکنار' سے پہچانا جاتا ہے۔ الکنار کو سعودی عرب کے مشرقی علاقوں بالخصوص الاحساء کے مقامی باشندوں کا موسم سرما کا پسندیدہ اور مرغوب پھل قرار دیا جاتا ہے۔ خوش ذائقہ اور لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ پھل کئی طبی فواید کا بھی مرکب ہے۔ ایک رپورٹ میں الاحساء میں کاشت کیے جانے والے الکنار پر روشنی ڈالی ہے۔

الکنار کو مقامی سطح پر 'العبری' اور 'النبق' کے ناموں سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ پھل السدر کے درخت پر لگتا ہے اور اس کی سب سے زیادہ کاشت الاحساء کی زرخیر زمین پر ہوتی ہے۔ موسم سرما میں الکنار مقامی آبادی کے لیے کسی قیمتی سوغات سے کم نہیں۔ الاحساء میں الکنار کی متعدد اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔ الکنار کی ایک قسم سیب کی شکل کی ہوتی ہے اور اس کا سائز بھی سیب کے پھل سے ملتا جلتا ہے۔ اسی طرح ایک قسم کو صلیم کہا جاتا ہے جو سیب کے دانےسے چھوٹا مگر بیج اور گٹھلی کے بغیر ہوتا ہے۔ چینی الکنار حجم میں کافی بڑا اور سبز رنگ میں ہوتا جب کہ الکمثری اور ہندوستانی الکنار بھی کاشت کیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں