بھارت:چنئی,ممبئی اور کولکتہ میں متنازع قانون کیخلاف بھرپور مظاہرے

بھارت میں متنازع شہریت قانون سٹیزن شپ ترمیمی ایکٹ(سی سے اے)کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی اور بھارت کے تین بڑے شہروں چنئی ،ممبئی اور کولکتہ میں بھرپور مظاہرے کیے گئے ،چنئی میں ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس نے مظاہرین سے ہاتھا پائی کی اور مظاہرین پر تشدد کیا ،دوسری جانب ممبئی کے آزاد میدان میں سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کیخلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ۔چنئی میں توحید جماعت کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا اور متنازع قانون کیخلاف ریلی نکالی ،جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ۔ادھر کولکتہ میں مظاہرین نے ایک دستخطی مہم میں حصہ لیا اور سینکڑوں افراد نے اس قانون کیخلاف دستخط کیے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...