اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آبی تقسیم پر پاک بھارت تاریخی معاہدہ موجود ہے بھارت سے موثر ڈائیلاگ سے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے پانی تنازع کا باعث بننے کے بجائے امن کاذریعہ ہونا چاہیے ۔ پاکستن موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر بڑا ملک ہے ۔ ترقیاتی اہداف کو موسمی تبدیلیوں سے خطرات ہیں بلین ٹری سونامی اور گرین پاکستان مہم کا خیر مقدم کیا ۔ ہمارا مشترکہ وژن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اور پائیدار ترقی ہے۔پائیدار ترقی کے اہداف انسانی ترقی کیلئے ضروری ہیں تعلیم، معیشت اور برابری ترقی کیلئے اہم ہیں ۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول تمام ممالک اور اقوام کیلئے ضروری ہے ۔ پاکستان پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے کاوشیں کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غربت کا خاتمہ پاکستان کی پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔کامیاب جوان پروگرام ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا منصوبہ ہے۔ پاکستان میں سب کیلئے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے وژن سے بہت متاثر ہوں۔ پاکستان کوصحت سمیت مختلف شعبوں میں چیلنجز درپیش ہیں ۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کاوشیں اور کام کی رفتار کو تیز کرناہوگا۔ ترقی کے حصول میں دنیا کو بہت سی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ انتونیو نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر دنیا کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات درپیش ہیں۔ سیلاب اور قدرتی آفات سے پاسکتان بہت متاثر ہوا ہے۔ پاکستان میں 80 فیصد پانی زراعت کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ پاکستان میں ترقیاتی اہداف کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات لاحق ہیں۔المی قائدین موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی کانفرنس کا انعقاد برطانیہ میںہورہا ہے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبہ قابل تعریف ہے۔ مقامی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مدد گار ثابت ہوں گے۔ پانی تنازعے کی نہیں امن کی وجہ ہونا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہوں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پاسداری انتہائی ضروری ہے۔ انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کا موقف بہت واضح ہے۔
پانی کوہتھیارنہیں بلکہ امن کاضامن ہوناچاہیے,مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے:انتونیو گوتریس
Feb 16, 2020 | 17:41