لاہور( لیڈی رپورٹر)تحر یک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کامیابی تحر یک انصاف کا اور شکست اپوزیشن کا مقدر بننے جا رہی ہے'ملکی خزانہ لوٹ کر اب اراکین اسمبلی کو خر یدنے کا ڈرامہ بھی اب بند کیا جائیگا سینٹ الیکشن شفاف ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان وزیر اعظم بنے ہیں اپوزیشن کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں انشا اللہ نہ صرف حکومت آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ آنیوالی حکومت بھی پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی۔
سینٹ انتخابات میںکامیابی تحر یک انصاف کا مقدر بنے گی :ام البنین
Feb 16, 2021