لاہور( لیڈی رپورٹر )تحر یک انصاف لاہور کینٹ وومن ونگ کی صدر ساجدہ فاروق نے کہا ہے کہ اپوزیشن جو بھی کر لے سینٹ کا چیئر مین تحریک انصاف سے ہی ہوگا 'عمران خان2023تک پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے اور پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کر یگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام خوابوں کا ہمیشہ کیلئے جنازہ نکل جائیگا اپوزیشن کے پاس اب حکومت کے مینڈ یٹ کو تسلیم کرنے اور آئندہ عام انتخابات کے سواانتظار کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ورنہ اپوزیشن اسی طرح سڑکوں پر دھکے کھاتی رہے گی۔