حیدرآباد ( بیورورپورٹ)صدارتی ایوارڈ یافتہ انسانی حقوق رہنما ویرو کولہی ٹریفک حادثہ میں شدیدزخمی ہوگئیں۔،پاؤں میں فریکچر، جسم میں کئی جگہ چوٹیں لگنے سے گوشت پھٹ گیا، ہاتھوں کی انگلیاں ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، ٹنڈو محمد خان سے حیدرآباد واپسی پر ویرو کولہی کا رکشہ حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس میں ان کے جسم پر کافی چوٹیں آئی تھیں، ان کے ہاتھ میں کئی جگہ فریکچر ہوگیا تھا۔ فوری طبی امداد کے بعد انہیں سول اسپتال حیدرآباد شفٹ کر دیا گیا اس موقع پر حیدرآباد کے صدر ارشد آرائیں اور دیگر پاسبان ورکرز بھی موجود تھے۔