لاہور( اپنے نامہ نگار سے) رنگ روڈ خاتون اجتماعی زیادتی کیس کا چالان مکمل پیش نہ کرنے پرانسداددہشت گردی کی عدالت نے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کے جوڈیشل ریمانڈ میں20 فروری تک توسیع کر دی۔ جج ارشد حسین بھٹہ نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مکمل چالان رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ، تفتیشی افسر نے عدالت کو آگا ہ کیا کہ ملزم عابد ملہی کا پولی گرافک ٹیسٹ ، دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا ،موٹروے خاتون زیادتی کیس میں گرفتار عابد ملہی نے اعتراف جرم کر لیا تھا، عابد ملہی نے 50 وارداتوں کا اعتراف کیا،بسی موڑ سے گجر پورہ کرول جنگل کی طرف واردات کے لئے آئے،تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ خاتون سے پہلے عابد نے پھر شفقت نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔