چونیاں: لیڈی ڈاکٹرکی غفلت،بروقت ایمبولینس نہ ملنے سے ماں بچہ جاں بحق

چونیاں (نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور ریسکیو 1122کی بروقت ایمبولینس نا ملنے سے ماں بچہ جاں بحق ‘ ورثاء سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواح کوٹ صدر دین لاڈی کے رہائشی محمد افضل کی بیوی سیما بی بی کو زچگی کیلئے ہسپتال لایا گیا جس کے ہاں مردہ بچہ پیدا ہوا ،لیڈی ڈاکٹر کے مطابق زچگی کے دوران خاتون کا زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے لاہور ریفر کر دیا گیا لیکن ایک گھنٹہ تک ایمبولینس نا مل سکی ،پرائیویٹ ایمبولینس میں جاتے ہوئے مریضہ چونیاں سے دو کلومیٹر کی مسافت پر جاں بحق ہو گئی، ورثاء نے الزام لگایا اگر ڈاکٹر اور ایمبولینس بروقت مل جاتی تو ماں بچے کی جان بچ سکتی تھی۔ ورثاء نے ڈپٹی کمشنر قصور اور سی ای او ہیلتھ سے کوتاہی کے مرتکب  عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن