7  رواں سال پا ک چین سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہو جائیں گے

Feb 16, 2021

اسلام آباد ( جاوید صدیق) پاکستان اور چین کے مابین رواں سال سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہو جائیں گے۔ قابل اعتماد سفارتی ذرائع کے مطابق اس سال مئی میں پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے مابین پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر خصوصی مذاکرات ہونگے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین دونوں دو طرفہ سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کو پرجوش طریقے سے منائیں گے۔ دونوں دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات ہونگی۔ ستر سالوں میں پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہوئے ہیں جو دنیا کے دوسرے ملکوں کیلئے ایک قابل تقلید ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان اور چین کو ایک دوسرے کا آئرن بردرز قرار دیا ہے۔ 

مزیدخبریں