اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے کہا ہے کہ غیر قانونی سیگریٹ اور سمگلڈ سیگریٹس کے خلاف کریک ڈائون کو مذید تیز کر دیا گیا ہے ،دریں اثنا ایف بی آر کے چیئر مین جاوید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف جاری رکھا جائے گا، ادویات، فوڈ آئٹم سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے اقدامات کیے جائیں گے، بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
غیر قانونی سیگریٹ اور سمگلڈ سیگریٹس کیخلاف کریک ڈائون تیز
Feb 16, 2021