حبیب بینک اورپی ایس ڈی ایف  کے درمیان مفاہتی یاداشت

Feb 16, 2021

کراچی (وقائع نگار)حبیب بینک لمیٹڈ اور پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کردیئے گئے ، ایم او یو پر ہیڈآف کنزیومر اینڈ ایس ایم ای بینکنگ عامر قریشی اور سی ای او حبیب بنک جوادظہورخان نے دستخط کیے، تقریب میں ایچ بی ایل کے سی ای اومحمد اورنگزیب ،یچ بی ایل حکام اور دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔ حکومت پاکستان کے پروگرام 10 ملین ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے وژن کے مطابق یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم "کامیاب جوان" کے نام پر تیار کی گئی ہے، اسکیم کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو دے کر مستقبل اور فلاح کی تشکیل کرنا ہے تاکہ نوجوان پائیدار ملازمت اور آمدنی پیدا کرنے کے مواقع حاصل کرسکیں۔اس موقع پر عامرقریشی نے کہا کہ "ایچ بی ایل نے ہمیشہ ہی پاکستان کی معاشی نمو اور معاشرتی کے ضمن میں قومی ایجنڈے کی حمایت کی ہے اورایچ بی ایل اس شراکت داری کے ذریعے قابل نوجوان مردوں اور خواتین کو قرض فراہم کرے گا اور ملک میں روزگار کے مزیدمواقع پیداہوں گے ۔

مزیدخبریں