اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے معروف گلوکار اور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کے ٹو پر لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کا خواب پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔گلوکار ابرارالحق کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی یہ خبر سنی ہے کہ محمد علی سدپارہ اس مشن کے بعد اپنے گائوں میں ایک اسکول بنانا چاہتے تھے۔ابرالحق نے کہا کہ 'لہذا ہم نے ان کا خواب پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشا اللہ ان کی یاد میں ہمارے ہیرو کے گائوں میں ایک اسکول بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو مہم کی جوئی کے دوران لاپتا ہونے والے فخر پاکستان محمد علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماں کا سراغ تا حال نہ مل سکا۔