ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، رضوان نے کیریئر کی بہترین 42ویںپوزیشن پرآگئے

دبئی (پی پی آئی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میںمحمد رضوان اور تبریز شمسی نے کیریئر کی بہترین   پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔محمد رضوان نے  116درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے 42ویں  جبکہ  تبریز شمسی 3 درجے ترقی کیساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز کے بعد آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے  ستے تازہ  ترین رینکنگ جاری کردی،جس کے مطابق بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان سرفہرست ہیں اور اس کے بعد بالترتیب بھارت کے لوکیش راہول، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ، قومی کپتان بابراعظم اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسری سے پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔جنوبی افریقا کے وان ڈر ڈوسین، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور ٹم سیفرٹ، جب کہ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔پاکستان کے  محمد حفیظ41ویں،محمد رضوان 42ویں،فخرزمان 47ویں نمبر پر موجود ہیں۔بولرز میں جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی 3 درجے ترقی کے ساتھ راشد خان کے بعد کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں جب کہ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔افغانستان کے  مجیب الرحمان تیسرے،عادل رشید چوتھے،ایڈم زمپا  پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔بائولنگ رینکنگ میں  پاکستان کے شاہین خان آفریدی11ویں،عماد وسیم 17ویں،فہیم اشرف20ویں،شاداب خان21ویں نمبر پر موجود ہیں۔آل رائونڈرز میں  افغانستان کے محمد نبی پہلے،شکیب الحسن دوسرے  اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں  انگلینڈ پہلے،آسٹریلیا دوسرے،بھارت تیسرے  اور پاکستان 260پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے،پاکستان اور بھارت کے مابین 8پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے جبکہ بھارت کے اس وقت268پوائنٹس ہیں۔

ای پیپر دی نیشن