لاہور( اپنے نامہ نگار سے)چڑیا گھر لاہور میں ناقابل علاج جانوروں کو پرسکون موت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق معذور جانوروں کا ہر طرح کا علاج کرایا جا چکا ہے۔اگر کوئی حلال جانور ہو تو اسے ذبح کر دیتے ہیں۔دو روز قبل لاہور کے چڑیا گھر میں وائٹ ٹائیگر کے 2 بچے اچانک ہلاک ہو گئے تھے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چڑیا گھر میں ہلاک ہونے والے سفید ٹائیگر کے دونوں بچوں کی آنتوں میں سوزش تھی۔ ٹائیگر کے بچوں کے پھیپھڑوں میں انفیکشن سے بایاں پھیپھڑا سکڑ چکا تھا، جب کہ دائیں پھیپھڑے میں پانی بھر چکا تھا، وائٹ ٹائیگرز کے دل میں ہیمبرج کے باعث خون کے دھبے بھی پائے گئے ہیں۔ شیر کے بچوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔
لاہور چڑیا گھر میں ناقابل علاج جانوروں کو پرسکون موت دینے کا فیصلہ
Feb 16, 2021