جھنگ:بھٹوں کوز گ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کرنے کیلئے جائزہ اجلاس

Feb 16, 2021

جھنگ(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل کی زیر صدرات ضلع بھر میں اینٹوں کے بھٹوں کوز گ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کرنے کے لئے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔ ا س موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سرور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد نواز سیال ودیگرافسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے بتایا کہ ضلع بھر میں 220 بھٹوں میں سے 194 بھٹے زگ زیگ پر منتقل ہوگئے ہیں اور 24بھٹوں پر کام جاری ہے جلدی ہی زگ زیگ منتقل کر دیا جائے گا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ماحول دوست پالیسیوں پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گااور ضلع بھر میں کوئی بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔حکومت پنجاب نے بھٹہ مالکان کے ساتھ جووعدے کئے تھے ان پرعمل درآمد کی وجہ سے آج اسموگ سیزن میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔

مزیدخبریں