ملتان ( لیڈی رپورٹر )جیسمین لائنز کلب کی جانب سے پاک آئیڈیل سکول آف ایجوکیشن برائے نابینا میں بصارت سے محروم افراد میں آٹا اور بچوں میں یونیفارم تقسیم کرنے کے موقع پر فرحت شفیق نے کہا بصارت سے محروم افراد سے اپنائیت کا اظہار ہمارا معاشرتی اور اخلاقی فر ض ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری شائشتہ زیبا،رفعت اعظم،ہادیہ سہیل،سبحان نثار اور پاک آئیڈیل سکول آف ایجوکیشن برائے نابینا کے بچے بھی موجود تھے۔