خانیوال (خبرنگار) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما رانا عبدالرحمن خاں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کو ایزی لینے والے حکمران انجانے خوف میں مبتلا ہیں حکومتی حلقوں میں ایک ہی سوال کہ یوسف رضا گیلانی کیسے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد سیاسی منظر نامہ تیزی سے تبدیل ہو گا اور تبدیلی سرکار دیکھتی رہ جائے گی۔