خواجہ غلام فرید روہی کے باسیوں سے بہت کرتے تھے: علی معین کوریجہ 

Feb 16, 2021

باغوبہار(نامہ نگار) چک نمبر201 چولستان میں نمبردار محمدابراہیم بھٹی کی رہائشگاہ پر سجادہ نشین دربار فریدخواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کے صاحبزادے علی معین کوریجہ نے مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت خواجہ غلام فرید روہی کے باسیوں سے بہت محبت کرتے تھے اور انہوں نے ہمیشہ انسانیت سے محبت کا درس دیا ہے۔ معروف سماجی رہنما الحاج جام عطا محمد لاڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 23 سال پہلے سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے خواجہ فرید روہی امن میلہ کی بنیاد رکھی۔ میلے کے لئے چولستانی سارا سال انتظار کرتے ہیں۔  اسی مشن کو آگے بڑھائے علی معین کوریجہ چولستان آتے رہتے ہیں جو چولستانیوں سے محبت کا ثبوت ہے۔ ۔

مزیدخبریں