ابوجا (اے پی پی)نائیجیریا کی سکیورٹی فورسز کی ریاست بورنو میں کارروائی کے دوران بوکو حرام کے انتہائی مطلوب 2 کمانڈر ماریگئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج کے ترجمان محمد یریما نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ فوج نے ریاست بورنو کے علاقہ پلکا میں آپریشن کے دوران بوکو حرام کے 2 کمانڈرز کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ بوکو حرام اور داعش کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔