قطبی تودے کی سعودی عرب کی سمت حرکت، کل سے برف باری کا امکان

Feb 16, 2021

ریاض(این این آئی )بدھ کے روز سے مملکت کے شمال مغربی علاقوں اور شمالی سرحدی صوبے میں برف باری متوقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کی پیش گوئی سعودی ماہر موسمیات حسن کرانی نے ایک ٹویٹ میں کی۔ انھوں نے واضح کیا کہ ایسی ہی صورت حال مصر میں بھی دیکھی جائے گی۔ اس کی وجہ شدید نوعیت کے قطبی تودے کی جنوب کی سمت حرکت ہے۔ ماہر موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا کہ متوقع برفانی لہر کے دوران جاڑوں کے کپڑے استعمال کریں۔ سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران الباحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائوں کی پیش گوئی بھی کی ۔ علاوہ ازیں جازان اور عسیر میں بھی اسی نوعیت کی صورت حال ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بحر احمر پر ہوا کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہو گا۔

مزیدخبریں