سانحہ صفورا کیس، پولیس افسر کی عدم پیشی پر عدالت برہم

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا کیس میں شریک ملزموں کے خلاف اے ٹی سی میں از سر نوکیس ٹرائل کیس میں ڈی ایس پی خالد خان کی عدم پیشی پر عدالت برہم،عدالت نے تفتیشی ڈی ایس پی خالد خان اور دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو  15 مارچ کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیاجبکہ عدالت نے ملزمان کے خلاف کیس کا ٹرائل روکنے سے متعلق حکم برقراررکھتے ہوئے ملزم نعیم ساجد اور سلطان قمر گرفتار کرنے سے روک دیاواضح رہے کہ انسداددہشت گردی عدالت نے پیش نہ ہونے پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے،ملزمان نعیم ساجد اور سلطان قمر صدیقی پر سانحہ صفورا کے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے جس پرملٹری کورٹ نے سانحہ صفورا کیس میں پانچ دہشت گردوں کو سزا موت سنائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن