بھارتی حکومت ہیکروں کی مدد سے پاکستانیوں کی جاسوسی کرتی ہے، امریکی کمپنی نے بھانڈا پھوڑ دیا

Feb 16, 2021

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) عالمی سطح پر بھارت پھر بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی حکومت کا ہیکرز کی مدد سے پاکستانیوں کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی کمپنی نے بھارت کی جاسوسی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ بھارتی ہیکرز میسیجز‘ لوکیشن اور فون نمبر چوری کرتے ہیں۔ بھارتی ہیکرز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھی جاسوسی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں