پالیسی تبدیل، قلیل مدتی ویزا  سکیورٹی کلیئرنس سے مستثنی قرار

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزرات داخلہ نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے قلیل مدتی ویزا کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنی دے دیا ہے۔ اب30 روز کا میڈیکل اور تین ماہ کا ورک ویزا 48 گھنٹے میں ملے گا۔  ویزا پالیسی کے حوالہ سے جاری  اہم دستاویزات کے مطابق  ایک سال کا میڈیکل ویزا 30 روز میں ملے گا مگر سیکیورٹی کلیئرنس، متعلقہ ہسپتال کے لیٹر سے مشروط ہوگی۔ غیر ملکیوں کو 30 ماہ تک کا میڈیکل ویزا 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق معاہدہ، ملازمت، سی وی، کمپنی، لیٹر، پروفائل اور ایس ای سی پی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔ تین ماہ کیلئے ورک ویزے میں 2 سال تک کی توسیع ہو سکے گی، طویل مدتی ورک ویزا کیلئے سیکورٹی کلیئرنس، سرمایہ کاری بورڈ کا لیٹر لازمی ہو گا۔ حصول تعلیم کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو 2 سال کا ویز جاری کیا جائے گا۔ سٹڈی ویزہ کے لئے سیکورٹی اداروں کی کلیئرنس اور این او سی لازمی پیش کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...